Topics

زمین ٹوٹنے لگی


سید فراست علی، کراچی۔ نئی جگہ نوکری کے لئے جارہا ہوں۔ والد مرحوم کودیکھا کہ لال گلاب کا ہار پہنے ہوئے ہیں۔ راستے میں نظر آیا کہ پینٹ شرٹ کے ساتھ پاؤ ں میں چپل ہے۔ میں وہیں گاڑی سے اترگیا۔ اس جگہ ایک نالے کی دیوار سے کیچڑ والا پانی نکل رہا ہے۔ پھر زمین ٹوٹنے لگی، لوگ چیختے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔ میں بھی ادھر ادھر بھاگ کر بچنے کی کوشش کررہا ہوں اور ہاتھ میں موبائل پر کسی سے بات کررہا ہوں۔ پھر زمین ہلنا رک گئی۔ کئی رشتہ دار نظر آئے، ایک مرحوم رشتہ دار نے مجھے ایسی تھیلی دی جو شادیوں میں نکاح کے بعد بانٹی جاتی ہے۔ میرے پوچھنے پر کہ یہ کیا ہے ،وہ روتے ہوئے گلے لگ گئے، میں بھی رونے لگا۔ خیال آیا کہ اذان دینی چاہئے۔

 

تعبیر : ذہنی خلافشار ، آپس میں کھینچ تان ، غصے پر عدم کنٹرول خواب میں بنیادی اشارے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ فریقین میں ایک چپ کا روزہ رکھ لے یعنی کوئی کچھ بھی کہے، کوئی غصہ کرے، ایک فریق خاموشی اختیار کرے ۔ برداشت سے باہر کوئی بات ہو تو شمال کی طرف بیٹھ کر ایک گلاس پانی تین گھونٹ میں پی لیں اورکچھ دیرکے لئے آہستہ آہستہ پڑھیں،'' جو لوگ غصہ کھاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں ایسے احسان کرنے والے بندوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ''۔ نیند آجائے تو سوجائیں ،کوئی کتاب پڑھنا شروع کر دیں یاکچھ دیر کے لئے گھر سے باہر چلے جائیں ۔ اس عمل سے انشاء اللہ غصے کی کیفیت سے نجات مل جائے گی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.