Topics

ریچھ پیچھا کرتا ہے


ناصرہ بانو ۔ کوئی آرزو ہے جو باوجود کوشش کے پوری نہیں ہوئی اور جب پوری ہونے کے حالات پیدا ہوتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گڑبڑ پیدا ہوجاتی ہے۔ اس بات پر آپ کو غصہ آتا ہے، طبیعت میں جھنجھناہٹ پیدا ہوتی ہے۔ اس جھنجھناہٹ اور بیزاری کا تمثل ریچھ ہے جس کو آپ خواب میں بار بار دیکھتی ہیں۔ اور وہ آپ کا پیچھا کرتا ہے ۔آپ درخت کے اوپر چڑھنے کے باوجود خود کو ریچھ سے محفوظ نہیں سمجھتیں۔ آپ سیدھی سادی زندگی گزاریں اور اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں۔۔ اللہ تعالیٰ جب چاہتے ہیں سب آرزوئیں پوری ہوجاتی ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.