Topics

رسول اللہؐ کی زیارت


رضوانہ، حیدرآباد۔ایک پرنور’’ نورعلیٰ نور‘‘ ہستی تشریف فرماہے دل نے گواہی دی کہ آقائے دو جہاں رسول اللہؐ  کی زیارت سے مشرف ہوئی ہوں۔ مجھے یقین ہوگیا جو دعا کی تھی&قبول ہوگئی ہے۔

 

تعبیر: خواب میں حضور پاکؐ کے لئے درود وسلام پڑھنے کے نقوش موجودہیں اور الحمدللّہ رب العٰلمین پڑھناعلامت ہے کہ الحمد للہ آپ نے رمضان المبارک کا اپنی ہمت کے مطابق احترام کیا ہے، روزے رکھے ہیں، حضور پاکؐ  کی زیارت کے لئے تصور اور دعا کی ہے۔ اللہ کا شکر ہے آپ نے حضور پاکؐ  کی زیارت کی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

 

   ثناء ناز، ملیر۔تعبیر: خواب اچھا ہے۔ اگر آپ سلسلہ کے اسباق اور اغراض و مقاصد قواعد و ضوابط پر عمل کریں گی انشاء اللہ روحانی علوم حاصل ہوں گے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو پاکی ناپاکی ہر حال میں یاحی یاقیوم کا ورد کریں اور مراقبہ باقاعدگی سے کریں۔ انشاء اللہ  اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہوگا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.