Topics
م۔ج۔ کراچی ۔ خواب میں دیکھا کہ چند
عورتیں اوردو تین مرد میرا رشتہ مانگنے گھر آئے۔ گھر والوں نے ان کو بتایا کہ میں
شادی شدہ ہوں اور امید سے ہوں ۔وہ لڑکا اپنی والدہ سے کہنے لگا کہ یہ کام نہیں ہو
سکتا کیونکہ وہ شادی شدہ ہے تو والدہ کہنے لگی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔راز میں
رکھیں گے۔ وہ لوگ میرے والد صاحب سے کہنے لگے آپ داماد سے کہیں کہ وہ طلاق دے دے۔
جب بچہ پیدا ہو جائے گا پھر شادی کرلیں گے۔ میرے والد صاحب اس بات پر راضی ہوگئے
اور میرے شوہر سے کہنے لگے کہ تم طلاق دے دو۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں
رونے لگی اور میری حالت بہت خراب ہوگئی۔ وہ سب لوگ میرے پاس آئے ۔ میرے والدین اور
میرے شوہر بھی موجود تھے ۔ میری شوہر نے مجھ سے کہا کہ مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں
میں مجبور ہوں۔ اب میں آخری فیصلہ کرنے آیا ہوں ۔ شوہر کے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے انہوں
نے کہا اس پر دستخط کردو۔ اسی پریشانی کے عالم میں آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر: مختصر عرض ہے کہ آپ امید سے ہیں ۔انشاء اللہ آپ کے یہاں
لڑکا ہوگا اللہ تعالیٰ مبارک کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.