Topics
پروفیسر
نسیم رشید۔ دیکھا کہ مرکزی مراقبہ ہال، کراچی میں کسی کی آمد کے لئے تیاریاں ہورہی
ہیں۔شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت نانا تاج الدین
ناگپوریؒ اور حضرت قلندر بابا اولیاؒ بھی موجود ہیں جب کہ مرشد کریم انتظامات کی
نگرانی فرمارہے ہیں۔
تعبیر:
الحمد للہ خواب سعید اور بہت مبارک ہے۔ دل جمعی کے ساتھ اسباق اور مراقبہ کی پابندی
کریں اور رات کاکھانا آدھا پیٹ کھائیں۔
روحانی طرز فکر میں آدھا پیٹ کھانا، کم سے کم سونا اور گفتگو میں احتیاط کرنا،
چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحیی یاقیوم کا
ورد جاری رکھنا ضروری امر ہے۔ پانچ وقت کی نماز میں جو سورتیں پڑھی جائیں ان کا
ترجمہ یاد ہونا چاہئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.