Topics
سعید اللہ،
سوات۔ خواب میں بیت اللہ شریف کا دیدار ہوا۔ پھر قسمت نے یاوری کی اوردیدار نبیؐ سے مشرف ہوا۔ آپؐ نے مجھے گلے لگاکر کان میں فرمایا، پیچھے دیکھو۔
میں نے اس طرف دیکھا تو اونچے پہاڑ نظر آئے، پھر آسمان کھلا اور اس میں سے نور کی تیزبارش
برس رہی ہے۔دوسرا آسمان بھی نظر آیا جس کا رنگ پہلے آسمان سے مختلف ہے۔
تعبیر : الحمد
للہ خواب میں درود شریف کی سعادت حاصل ہو نے کی علامت ہے ۔ اللہ تو فیق عطا فرمائے
کہ ہم سب کو روضۂ اقدس ؐکی زیارت
نصیب ہو ،آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.