Topics
ملیحہ ناز، راولپنڈی۔ ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوتی ہوں۔ دروازہ کے قریب
جوتے ترتیب سے رکھے ہیں اور سارے جوتے کالے رنگ کے ہیں۔ بزرگ جو فرماتے ہیں وہ میں
لکھ لیتی ہوں مگر سمجھ میں کچھ نہیں آیا۔بزرگ فرماتے ہیں انتظامیہ یا دواخانہ
والوں سے پوچھ لینا۔ پھر شیشہ کی شفاف مستطیل بوتل میں کالے رنگ کی دوا بناکر
فرماتے ہیں کہ ختم ہونے کی صورت میں اور لے لینا۔
تعبیر: خواب کے مندرجات بیماری ظاہر کرتے ہیں، یہ بیماری مرگی بھی ہوسکتی ہے۔
پرہیز کے ساتھ علاج ہونا ضروری ہے۔ علاج میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ پرہیز کا
بطور خاص خیال رکھیں۔ مرگی کا علاج کتاب'' روحانی علاج'' میں لکھا ہوا ہے۔ مادی
علاج کے ساتھ روحانی علاج بھی کریں ،انشاء اللہ شفا ہوگی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.