Topics
شمیم
جہاں، حیدرآباد۔ خواب دیکھا کسی مسئلہ میں لوگ الجھ رہے ہیں ان سے مخاطب ہوکر کہتی
ہوں ایمان ہمارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے۔ اگر ایمان دل میں ہوگا تو ہر طرف اللہ
ہی اللہ نظر آئے گا دائیں بائیں، ظاہر باطن اللہ ہی اللہ ہے۔ محسوس ہوا کہ چاندی
کے رنگ سے دل میں اللہ لکھاہواہے۔
دیکھا عبایا
اور چپل گم ہوگئے ہیں پریشان ہوکر ڈھونڈ
رہی ہوںبڑی مشکل سے چپل ملی۔ اکثر خواب میں بچے نظر آتے ہیں۔
ہستی کے مت فریب میں آجائیو اسد
عالم تمام
حلقۂ دام خیال ہے
بہت محترم اور پیارے قارئین سے
التماس ہے اپنی اپنی زندگی کی چھان پھٹک کیجئے اور بتائیے کہ زندگی چالیس ، ساٹھ یا
سو سال کی ہو بندہ بشر خیال آئے بغیر کوئی کام کرسکتا ہے؟ بزرگو! سوال یہ بھی ہے کہ خیال کی تعریف کیا ہے؟
بہت شکریہ کے ساتھ قارئین کرام کی
تحریری کاوش کو ’’ماہنامہ قلندر شعور ‘‘ میں شامل کیا جائے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.