Topics
ن ۔ م، جگہ کا نام نہیں لکھا: کئی سال سے ایک
خواب بار بار نظر آتا ہے جس میں خود کو دلہن بنے ہوئے د یکھتی ہوں، لوگ آ جا رہے
ہیں، دلہا موجودنہیں ا ور میں حیرت سے یہ سب دیکھ رہی ہوں۔حیرت کی بڑی وجہ یہ ہے
کہ میری شادی15 سال پہلے ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی
مرتبہ صاف ستھری سڑک دیکھی۔ ایک مرتبہ نظر آیا کہ گہرے نیلے رنگ کے سمندر میں
لہریں اٹھ رہی ہیں ا ور جگہ جگہ جھاگ نکل رہا ہے۔ کنارے پر بیٹھی یہ نظارہ دیکھ
رہی ہوں۔ شاید بچے ا ور شوہربھی موجود ہیں۔ انگوٹھی پر نظر پڑی تو وہ کھلی تھی۔
میں حیرت سے اسے د یکھتی ہوں۔پھر خود کو سڑک پر جھاڑود یتے ہوئے دیکھا ۔
تعبیر: شادی ایسا بندھن ہے جس کے بارے میں قرآن کریم
میں فرمان ہے کہ ’’ میاں بیوی ایک دوسر ے کا لباس ہیں‘‘ ۔ اگر کوئی فرد اپنے لباس
کو خراب کرتا ہے ا ور اس میں تعفن استعمال کرتا ہے تو یہ عمل پریشانیوں کا درخت
ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.