Topics
فہمیدہ ( لاہور)میں نے خواب میں دیکھا کہ گھر میں ایک
تقریب ہونے والی ہے لیکن گھر میں گوشت نہیں ہے۔ گوشت کی فراہمی کے لئےطے پایا کہ
میری بھانجی کو ذبح کر دیا جائے۔ گھر میں میری بڑی بہن اور بھانجی کے علاوہ کوئی
نہیں تھا ۔ میں نے اپنی بھانجی کو لٹا کر سب سے پہلے اس کی کمر کا گوشت اتارا ۔
کمر کے گوشت کی تین تہیں تھیں۔ میں نے تینوں کاٹ لیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گوشت
کٹنے کے باوجود بھانجی زندہ تھی اور بات چیت کر رہی تھی۔
تعبیر: غلط قسم
کی سہیلیوں سے ربط و ضبط ختم کر دیجئے ورنہ آپ شادی کے قابل نہیں رہیں گی اور مرد
ذات میں آپ کے لئےکوئی کشش نہیں رہے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط ِمستقیم عطا
کریں۔ آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.