Topics

دستک


قاضی کبیر احمد ہاشمی، اسلام آباد:  دروازے پر دستک ہوئی۔بیگم نے جاکر دیکھا تو ایک بزرگ تشریف لائے تھے۔ بیگم نے ادب سے سلام کرکے گھر میں آنے کی دعوت دی۔ بزرگ نے مجھ سے فرمایا، کچھ سامان لایا ہوں، باربرداروں کےساتھ مل کر گاڑی سے اتار لو۔ میں نے باہر جاکر دیکھا تو یہ گھر کے لئے راشن تھا۔ بزرگ نے مزید باتیں بھی کیں۔

 

تعبیر: آپ چلتے پھرتے وضو بے وضو ’’یا اﷲ یا رحمٰن یا رحیم‘‘ کا ورد کیجئے۔ فجرکی نماز باجماعت ادا کیجئے اورنمازکے بعد چالیس منٹ سیرکیجئے۔ انشاءاﷲ برکت ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست    2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.