Topics

خواب میں ہوا میں اڑتا ہوں


محمد اقبال ۔   میرے  گھر سے بہت دور  میری خالہ کا گھر ہے اور یہ گھر پہاڑ کی چوٹی پر کسی جگہ واقع ہے۔ اس پہاڑ کے اوپر جانے کے لئے راستہ بہت تنگ   اور دشوار گزار ہے۔ آدمی اگر پھسل جائے تو ہڈی پسلی برابر ہو جائے ۔ یہ پہاڑ ہزاروں میل میں پھیلا ہوا ہے۔ جیسے جیسے اوپر چڑھتا ہوں راستہ خطرناک ہو تا جاتا ہے ۔ مگر میں مسافت طے کرتا ہوا چلا جا رہا ہوں ۔ جب راستہ محدود ہو جا تا ہے  تو میں اڑنے لگتا ہوں اور نتیجہ  میں منزل تک پہنچ جاتا ہوں اس کے علاوہ  اکثر میں اڑتا ہوا دیکھتا ہوں ۔  جب میں اڑتا ہوں  تو میرے محسوسات یہ ہوتے ہیں کہ مجھے انتہائی بلندیوں پر پہنچنا ہے اور جتنا اونچا اڑتا ہوں اتنا ہی خوشی محسوس کرتا ہوں اور پھر اس  سے بھی زیادہ اونچائی پر  اڑنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

تعبیر:   نمک زیادہ استعمال کرنے سے اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں ۔ ان خوابوں کا تعلق حقائق سے کچھ نہیں ہے  بلکہ نملک  کا خاص محلول جب جسم میں تیار ہو جاتا ہے تو خواب میں یہ کیفیات پیش آتی ہیں ویسے  یہ محلول  مضر صحت نہیں ہوتا لیکن اگر بڑھ جائے تو مضرِ صحت ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 87 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.