Topics
بھائی اپنے دوستوں میں چلے گئے اور میں ایک گھر میں گئی تو انہوں نے چینی نکال کر خالی بننے مجھ کو دے دی۔ میں باتھ روم گئی ہوں تو فلیش میں کافی غلاظت پڑی ہوئی نظر آئی دوسرے دن دیکھا کہ بہت بارش ہو رہی ہے اور ہر طرف پانی ہی پانی پڑا ہوا ہے۔
تعبیر: فلیش میں غلاظت اور خالی برنی اور بارش دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے اندر نقص ہے اور آپ لا اولاد میں علاج کے بعد اولاد ہونے کی توقع ہے ۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.