Topics

حضرت مریمؑ کی زیارت


خالد محمود، بی ہام۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

میرے گھر کے ایک کمرے میں جہاں میری بیوی میاں اور بیوی کی بہن سوئی ہوئی ہیں حضرت مریمؑ تشریف لائیں۔ انہوں نے کالے رنگ کا گون پہنا ہوا تھا۔ میں نے ان کا چہرہ دیکھا۔ انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور آداب میں کمرہ بہت صاف ستھرا اور خالی تھا۔ خواب میں انہیں دیکھتے ہوئے میرے دماغ میں صرف ایک ہی بات آئی کہ آپ جنت سے تشریف لائی ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ حضرت مریم ؑہی تھیں۔

تعبیر:   سچ ہے کہ آپ نے حضرت مریم ؑکو ہی خواب میں دیکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے آپ کو ایک برگزیدہ اور مقدس ماں کی زیارت سے سرفراز فرمایا ہے ۔ اللہ کا شکر ادا کریں اور معذور بچوں کے فنڈ میں حسبِ توفیق کوئی رقم ڈال دیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری  85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.