Topics
نام شائع نہ
کریں، ایف بی اے: خواب دیکھ کر جاگتا تھا تو میری آوازیں نکل جاتی تھیں۔ آپ نے ام الصبیان
کا تعویز دیا جو میں نے پہنا ہوا ہے۔ کچھ مہینوں سے خوابوں میں خود کو خستہ حال گھروں
میں دیکھتا ہوں، وہاں موجود لوگ ناخوش ہیں اور مجھے بھی بے چینی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی
کالے رنگ کا پانی نظر آتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ ایک جاننے والے اپنے بیٹے کے
ساتھ تھال میں جلیبیاں لے کر آئے اور وہ دونوں جلیبیاں کھارہے ہیں۔
تعبیر: خواب میں غصہ، جھنجھلاہٹ، لڑائی، ایک دوسرے سے نفرت اوراعصابی کم زوری
کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ گھریلو پریشانیوں اور نااتفاقی کے خاکے بھی ہیں۔گھر میں صفائی
کا خیال رکھیں۔ شوگر نہ ہو تو عصر اور مغرب کے درمیان تازہ جلیبیاں کھائیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.