Topics

جادو کا سامان ملا ہے


رخسانہ (متحدہ عرب امارات): کسی نے مشورہ دیا کہ فلاں عمل کرکے گوشت کے ٹکڑے پر پھونک مارو اور اس میں دس سے زائد سوئیاں لگاؤ۔ پھر ایک خاتون بتاتی ہیں کہ غسل خانے میں جادو کا سامان ملا ہے اس لئے وہاں پانی نہ پھینکا جائے۔ جاکر دیکھا تو لفافے پڑے تھے۔

 

تعبیر: خواب میں وسوسے، لالچ اور عقیدے کی کم زوری کے نقوش ہیں۔ ذہن ادھر ادھر کے خیالات میں الجھا رہتا ہے۔

مشورہ: سرسے لے کر پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے سے گیارہ مرتبہ ناپ کر، اس تار کو چار مرتبہ تہ کرکے دھاگے کے سرے پر ڈھیلی گرہ لگائیے۔ ایک بار سورہ فلق پڑھ کر گرہ میں پھونک ماریئے اور گرہ فوراً کس دیجئے۔ اس طرح گیارہ گرہیں لگانے کے بعد دھاگا دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیجئے۔دھاگا جلنے سے بدبو آئے گی۔ یہ عمل 21روز کرنا ہے۔دھاگا سوتی ہونا چاہئے۔اس کے بعد بھی سفلی عمل پر یقین باقی رہے تو یہ شیطانی وسوسے کے علاوہ کچھ نہیں۔ جب ایسا کوئی خیال آئے، استغفار کیجئے ۔ گھر میں صفائی کا معیار ناقص ہے۔ گھر کی صفائی کے ساتھ خود کو بھی پاک صاف رکھنے کے لئے باوضو رہنا اور روز نہانا ضروری ہے ورنہ خدانخواستہ بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.