Topics
زاہدہ
خاتون۔ تہجد کے وقت خواب میں دیکھا کہ ساس
صاحبہ جارہی ہیں۔ ان کے اور بچوں کے لئے پراٹھے پکاتی ہوں ۔ ان کا سامان بمع بستر
گھر کے باہر رکھ دیا جاتا ہے، اتنے میں میرے شوہر گھر آتے ہیں اور اپنی والدہ سے
پوچھتے ہیں کہ کہاں جارہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، میں لاہور جارہی ہوں&مجھے ریل کا ٹکٹ کروا کر بٹھادینا اور واپس آجانا۔ وہ ٹیکسی
میں چلی جاتی ہیں۔ میں صحن میں موجود پانی کی ٹنکی کے پاس بیٹھی تو جلاہوا فلیتہ
نظر آیا، بہت پریشانی ہوئی کہ یہ کیا ہے۔ اتنے میں نند نے قریب آکر کہا، میرے
گھر میں جو انگیٹھیاں آپ نے بنوائی تھیں وہ بہت بڑی ہیں۔
تعبیر: خواب میں رشتہ دارکے بارے میں اطلاع اور خوش
خبری ہے کہ وہ پردیس میں بیمار ہیں مگر انشاء اللہ صحت یابی ہوجائے گی، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.