مجھے آپ میرے خواب کی تعبیر بتا دیں خواب یہ ہے میں نے لگار تین دن تک خواب
میں سانپ دیکھا ہے۔ پہلے دن ایک بھورے رنگ کا سانپ دیکھا ہے زیادہ بڑا نہیں ہے اور
نہ زیادہ موٹا ہے لمبائی میں ایک میٹر کے قریب تھا میں نے اسے مارنا چاہا تو وہ
مجھ کو کاٹنے کے لئے بڑھا ۔ مگر میں بھاگ گئی اور پھر میری دو بہنوں نےا سے مار
دیا ۔
دوسرے دن میں نے دیکھا کہ پتلا سا سرخ رنگ کا اتنا ہی لمبا سانپ ہے جس کو میں
نے ماردیا اور وہ اس کمرے میں تھا جس میں میں سوتی ہوں۔
تیسرے دن بھی
ایک نہایت سرخ سانپ اس کمرے میں اسی لمبائی کا دیکھا مگر وہ تھوڑا موٹا تھا جس کو میں
بہت کوشش کے باوجود نہیں مار سکی ۔
تعبیر : طبیعت میں غصہ اور منہ کے خاکے نمایاں ہیں۔ خون میں گرمی اور حدت ہے ۔اس
انتہا پسندی کو لاشعور نے رد کیا ہے کیوں کہ یہ عادت صحت کے لئے مضر ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.
Searching, Please wait..