Topics

تین روضے ، ایک مور


ام ّریاض( حیدرآباد) دیکھا کہ رات کا وقت ہے اور ایک عورت مجھے بلانے آتی ہے کہتی ہے کہ عرس میں چلو۔ ہم راستے میں ایک جو ہڑ پر پہنچے تو دیکھا کہ لوگ واپس آرہے ہیں آگے بڑھے تو دیکھا کہ تین روضے ہیں اور ایک مور ان روضوں پر اڑ رہا ہے ۔ اتنے میں ایک بوڑھے شخص نے پانی مانگا ۔ ہم نے اس کو پانی دیا تو اس نے دعا دی۔

تعبیر:گھر میں کوئی منت مانی گئی تھی جو بھول میں پڑ گئی ہے یاد کر کے اس منت کو پورا کر دینا ضروری ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(ستمبر83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.