Topics

تنور اور غلیظ کپڑے


میں نے دیکھا کہ میں روٹی پکوانے کے لئےایک تنور کے پاس گئی ہوں تنور چوکور ہے تقریباًتین فٹ چوڑااور چار پانچ فٹ لمبا تنور کے اوپر ارد گرد خوب چھڑکاؤکیا ہوا ہے ۔ میں نے تنور میں جھانک کر دیکھا تو آدھے تنور کو صاف ستھرا پایا اور ایک طرف غلیظ کپڑے دیکھے میں کشمکش میں پڑ گیا کہ روٹی پکاؤں یا نہیں بس۔

تعبیر: کوئی پیچیدہ مرض لاحق ہے اس بیماری کا آپ نے علاج تو کرایا ہے مگر مستقل مزاج نہ ہونے کی بنا پر فائدہ نہیں ہوا۔ آدھے تنور کو صاف دیکھنا اور آدھے تنور کو غلیظ دیکھنا یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ یقین اور بے یقینی کے بھنور میں پھنسے ہو ئےہیں اور اب آپ اس بیماری کا علاج ماورائی طریقہ پر کرنا چاہتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ عوام الناس کی طرح زندگی گزاریں اور پرہیز کے ساتھ علاج کرائیں کرامت کے چکر میں وقت ضائع نہ کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مئی83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.