Topics

بیعت ہونے کا ارادہ


ن ۔ م ۔ لاہور۔ میں کافی عرصہ سے پیرو مرشد کی تلاش میں سر گرداں ہوں ۔ چند دوستوں کے مشورے سے ایک بزرگ سے بیعت ہوجانے کا ارادہ کیا ۔ اور ان کی جانچ پڑتال کر نے کے لئے شب ِ جمعہ کو ارادہ کر کے سویا کہ صبح نماز ان بزرگ کے پیچھے ہی پڑھوں گا ۔ رات کو خواب میں دیکھا کہ ایک مولوی صاحب مختلف اشیا مثلاً پان ، سگریٹ ، چائے ، پنساری کا سامان فروخت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مرشد صاحب ابھی آنے والے ہیں ۔ وہ آئے اور مجھ سے مصافحہ کر کے چل دئیے ۔ میں بھی ان کے پیچھے پیچھے ہولیا ۔ تھوڑ ے فاصلے کے بعد دیکھا کہ چار آدمی کھڑے ہیں ۔ ان کے ہاتھوں میں تاش کے پتے ہیں اور مرشد صاحب بھی ان کے سامنے کھڑے ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں بھی تاش کے پتے ہیں ۔ اب میں بڑی الجھن میں ہوں اور اس خواب کی تعبیر کا منتظر ہوں ۔

تعبیر : اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ طبیعت کے اندر بیدار صلاحیت نے آپ کوبیعت ہو نے سے منع کیا ہے اور اس وقت اس موضوع پرغور کر نے کو بھی نامناسب بتایا ہے ۔ واللہ اعلم ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.