Topics

بیعت ۔ مریدہونے کی شرائط



کراچی۔ دیکھا کہ میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ ان کے مرشد کے گھر میں ہوں جوبہت صحت مند نظر آرہے ہیں۔ باجی اپنے مرشد سے کہہ رہی ہیں کہ آپ اس کو بھی کسی کاروائی کے بغیر فوراً بیعت کرلیں جس طرح مجھے بیعت کیا تھا۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ بیٹھو میں مرشد سے بات کرکے آتی ہوں۔ مرشد ایک صاحب کو بلاتے ہیں جن کے ساتھ اور بھی افرادہیں جوباجی کو سمجھاتے ہیں کہ بیعت کی کاروائی پوری کرنا ضروری ہے لیکن وہ تاویلیں دینے لگتی ہیں۔

باجی نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس میں ریشم کے نیلے پھول کشیدہ ہیں۔

 

تعبیر: مرید کو معلوم ہونا چاہئے جو علوم وہ سیکھنا چاہتا ہے مرشد جانتے ہیں یا نہیں؟ اسکول میں بچوں کو داخل کرنے سے پہلے معلوم کیا جاتا ہے ، اسکول کا ماحول کیسا ہے؟ اساتذہ کی تعلیمی حیثیت کیا ہے؟ پرنسپل کی کارکردگی اسکول کے انتظامی امور سے معلوم ہوجاتی ہے۔ یہی صورتحال تمام علوم کی ہے۔ بلا سوچے سمجھے بیعت ہوجانا مناسب نہیں ہے۔یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ استاد کے شب و روز کیسے ہیں، اخلاق کس طرح کا ہے، اللہ ، رسولؐ کے احکامات کی تعمیل ہے یا نہیں اور اس کی صحبت میں بیٹھنے سے اللہ کی طرف ذہن منتقل ہوتا ہے یا نہیں۔ اس کے بغیر بیعت ہونا وقت ضائع کرنا ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.