Topics
نورجہاں : دو خواتین کہتی ہیں کہ میت
میں جانا ہے۔ میرے پوچھنے پر ایک ایسےجاننے والے کانام لیا جن کا آٹھ سال پہلے انتقال
ہوچکا ہے۔ دونوں خواتین نے کہا کہ میرا جانا ضروری ہے۔ جنازے کے لئے جارہی تھی کہ
دیکھا ایک بڑا بلا ّ پیر کے نچلے حصے میں گھسا ہوا ہے۔ مشکل سے وہ نکلا تو ایک اور
بلا ّ ران میں گھس گیا جو کوشش کے باوجود نہیں نکلا۔
تعبیر: خواب الجھے ہوئے خیالات اور اس دنیاسے
رخصت ہونے والے بزرگ کی یاد ہے ۔ اس طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ خواب دیکھنے والی صاحبہ
کا ذہن یکسو نہیں رہتا۔ ہر وقت باوضو رہیں، قرآن کریم ترجمے کے ساتھ پڑھیں اور جو
پڑھا ہے، اس پر دن بھر غور کریں اور رات کو سونے سے پہلے تفکر ڈائری میں لکھیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.