Topics

بزرگ نے فرمایا، ایک بات بھی یاد نہیں رہی


(م۔ ش): خواب میں ایک عظیم بزرگ کی زیارت نصیب ہوئی۔ وہ کرسی پر تشریف فرما ہیں۔ ان کے ساتھ دو افراد ہیں جنہیں میں نہیں جانتا۔ بہت ادب سے سلام کیا تو بزرگ نے مسکراکر سلام کا جواب دیا۔ یہ خواب اتنا واضح یادہے کہ جیسے بیداری کا کوئی واقعہ۔ مگر اس کے باوجود جو کچھ بزرگ نے فرمایا، اس میں سے ایک بات بھی یاد نہیں رہی۔

 تعبیر: بچہ اسکول میں پڑھتا ہے مگر ہوم ورک نہیں کرتا اور دماغ بھی غیر حاضر رہتا ہے۔ آپ بتایئے وہ کیا پڑھے گا؟

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.