Topics

بزرگ سائیں کاواں والے


واجد علی، کراچی۔ دیکھا حضرت سائیں کرم الٰہی عرف سائیں کاواں والے میرے گھر میں پلنگ پر تشریف فرما ہیں۔ ایک چھوٹا بچہ ان سے لپٹ رہا ہے اور وہ بھی محبت سے پیش آرہے ہیں۔ پہلے میں دیکھتا رہا پھر پلنگ کی پائنتی پر بیٹھ گیا—دل میں کشش پیدا ہوئی اور میں نے ان کاسیدھاپیر دبانا شروع کردیا۔ کچھ دیر بعد وہ تشریف لے جانے لگے تو میں انہیں دیکھتا رہا۔ معمول کے برخلاف ان کو واسکوٹ میں دیکھا۔

 

تعبیر: بزرگ کو خواب میں دیکھا ۔ اللہ مبارک کرے۔  لا شعور چاہتا ہے کہ آپ عمر کے طویل سفر کا حاصل ،اولیا ء اللہ کی تعلیمات اور طرز فکر پر عملی اقدام بھی کریں ، جتنا آسانی سے ہو سکے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.