Topics
شمیم جہاں، گلشن شہباز۔کچھ لوگ
دعا کے لیے کہہ رہے ہیں۔ میں ان سے کہتی ہوں، دعا کے لئے عمل ضروری ہے۔ کچھ لوگ
اللہ تعالیٰ سے قریب ہوتے ہیں، کچھ دور ہوتے ہیں۔ جو قریب ہوتے ہیں، اللہ کے دوست
بن جاتے ہیں اور جو دور ہوتے ہیں، شیطان اچک لیتا ہے۔ پھر دیکھا تیزی سے سیڑھیاں
چڑھتی ہوئی اوپر جارہی ہوں کہ نماز قضا ہورہی ہے۔ وہاں کافی خواتین موجود ہیں۔میں
اور ایک خاتون نماز پڑھنے لگتے ہیں تو کوئی کہتا ہے، نماز کا وقت قضا ہوگیا ہے۔
پھر دیکھا ،باتھ روم میں گندگی پرپانی ڈال رہی ہوں مگر وہ صاف نہیں ہورہی۔
تعبیر: آپ کے لیے مشورہ ہے کہ
پاکیزگی کا زیادہ خیال رکھیں، خاص طور سے بالوں کی صفائی کا اہتمام ضروری ہے۔ نماز
کی پابندی کریں اور روزانہ پاؤ سپارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ ترجمہ پڑھ کر ذہن
استعمال کریں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں کیا فرما رہے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.