Topics
میں اردو اور معاشرتی علوم کا پرچہ حل کر رہا ہوں۔
اردو کے پرچے میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں پھر جلدی جلدی دوسرا پرچہ حل کرتا ہوں ۔ میرے
بعد دو اور لڑکوں نے استاد صاحب کو حل شدہ پرچے دیئے۔ میں کلاس میں بیٹھا ہوں کہ میرا
دوست گاجریں لایا۔ یہ گاجریں وہ استاد صاحب کو دینا چاہتا ہے لیکن میں اسے منع کردیتا
ہوں اور خود ایک صاف ستھری گاجر استاد صاحب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں لیکن وہ
انکار کردیتے ہیں۔
تعبیر: آئندہ ہونے والے امتحان میں ایک پرچے کے نمبر زیادہ، ایک پرچے کے
نمبرکم اور باقی مضامین میں نمبر اچھے حاصل ہوں گے۔ مجموعی طور پر ڈویژن مل جائے گی۔
انشاء اللہ۔
٭٭٭
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2014ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.