Topics
کراچی:
میں
نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے لیکن حیران ہوں کہ داخلہ اسکول میں ہوا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ تم آٹھویں کلاس میں بیٹھو
گے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا ہورہا ہے۔ کچھ کہنا چاہتا ہوں لیکن گم صم ہوں۔اتنے میں قریب کسی کلاس سے آواز آتی ہے کہ مچھلی اور مگرمچھ پانی میں رہتے ہیں۔
تعبیر:
راستے کی نشاندہی کی گئی ہے اور آپ کو بتایا گیا ہے کہ مچھلی اورمگر مچھ دونوں
مخلوق ہیں، پانی میں رہتے ہیں مگر ان کی افتادِ طبع ایک نہیں ہے۔مچھلی کھانے میں استعمال ہوتی
ہے۔اس میں کانٹے ہوتے ہیں۔مچھلی کو کھانے
کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں سے کانٹے الگ کردیے جائیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.