Topics
شاہدہ، پشاور: گود میں دو بچے ہیں۔
ایک پانچ ماہ کا اور دوسرا بچہ ڈیڑھ سال کا ہے۔میں دونوں بچوں کو لے کر پہاڑ پر
چڑھ رہی ہوں۔ کافی اوپر جانے کے بعدہمیں ایک خانقاہ نظر آئی۔ اندر سے آواز آئی کہ جو
معلومات تم تک پہنچی ہیں، وہ درست نہیں۔
تعبیر: خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو دوائیں آپ کے زیر استعمال ہیں،
ان میں کوئی دوا ایسی ہے جس کا منفی ردِّعمل ہوتا
ہے۔ ڈاکٹر سے بلڈ پریشر کی دوا کے بارے میں بات کیجئے۔ اگر موٹاپا ہے تو ڈاکٹر کے
مشورے سے ورزش کیجئے اور غذا کا چارٹ بنوائیے۔ ہدایت کے مطابق پرہیز اور باقاعدہ ورزش
ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.