Khuwaab aur Taabeer

ہیرے اور بندوق


میں اپنی والدہ کے پاس گئی ہوں ۔ یہاں اور بھی بہت سی عورتیں ہیں ۔ ایک عورت قریب آئی اور کہنے لگی کہ یہ دو ہیرے ہیں اپنے بھائی کو دے دینا تاکہ وہ انہیں اپنی بندوق میں لگا لیں ۔ میں یہ چمکدار ہیرے بھائی کو دینے سے پہلے اپنی بندوق پر لگا کر دیکھ رہی ہوں اور بندوق کی نالی پر یہ ہیرے لگا کر خوش ہورہی ہوں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تجزیہ:ہیرےاور بندوق دونوں اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کی والدہ سوتیلی ہیں اور آپ کو ان سے نفرت اور اختلاف ہے ۔

تعبیر :لاشعور نے آپ کو متنبہ کیا ہے کہ تمہارااور تمہارے بھائی کا اپنی سوتیلی ماں سے نفرت اور اختلاف کرنا محض غلطی ہے ۔ حقائق یہ نہیں ہیں ۔

مشورہ

آپ اپنی سوتیلی ماں کو سگی ماں کا مقام دیں اور ان کی خدمت کر یں ان کے مشورے آپ کے مستقبل کے لئے مفید ہیں اور وہ آپ کی ہمدردہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.