Khuwaab aur Taabeer

ہلتا سورج


اقبال الرحیم (فیصل آباد) میں اپنے مکان کے صحن میں ہوں اور وقت تقریباً ساڑھے نو کا ہے میرے پاس ایک آٹھ سالہ بچی بھی ہے اور وہ بچی انگریز ہے ہم دونوں مکان میں اکیلے ہیں اور شاید بچی کے پاس پلاسٹک کی گڑیا بھی ہے میں نے اردو میں اس سے کچھ پو چھا اور اس نے اردو ہی میں جواب دیا کچھ دیر بعد مجھے سورج ہلتا ہوا محسوس ہوا جس طرح سمندر میں پانی زور سے ہلتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سورج سوانیزے پر آگیا اور پھر اپنی اصلی حالت میں آگیا میں پھربچی سے بولنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ میں بولوں سورج پھر ہل کر سوانیزے پر آگیا ۔ میرے دل میں خیال آتا ہے کہ مجھے بچی سے کچھ نہیں بولنا چاہئے ورنہ خدا کا عذاب مجھ پر نازل ہوگا یہ فیصلہ پکا کر چکا تو سورج دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آگیا اور میں نے سکون کا سانس لیا ۔

 تعبیر :  لاشعور آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ اپنا محاسبہ کریں اور لاشعور کی رضائی قبول کریں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.