Khuwaab aur Taabeer
میں نے خود کو عیسائیوں کی عبادت گاہ میں دیکھا ہے۔ بہت
سے عیسائی عبادت کر رہے ہیں لیکن میں ان کی طرف دیکھ نہیں رہی ہوں بس محسوس کر رہی
ہوں وہاں کا پادری میرا خاص خیال رکھتا ہے اور بیٹی کہتا ہے میں وہاں خود بھی خدا
کی عبادت کر رہی ہوں میرا مطلب ہے کہ نماز ادا کر رہی ہوں لیکن ان لوگوں کو پتہ
نہیں ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔میں دل ہی دل میں پڑھ رہی ہوں اگر ان لوگوں کو پتہ چل
گیا کہ میں مسلمان ہوں تو مجھے نہیں چھوڑیں گے۔بہرحال میں نماز ادا کر رہی ہوں
کیونکہ خدا تو ہر جگہ موجود ہے لیکن اچانک میری نظر سامنے دیوار پہ پڑی تو اس پر
بڑی بڑی تصویریں ہاتھ سے بنی ہوئی تھیں میں فوراًرک گئی اور پریشان ہو گئی کہ اب
نماز کہاں پڑھوں ٹائم ختم ہو رہا ہے میں نے خدا سے دل ہی دل میں اس وقت دعا مانگی۔
اور تین دعائیں مانگی ہیں پہلی دعا یاد تو نہیں پڑتی لیکن میرا خیال میں یہ مانگی
ہے کہ یا اللہ مجھے ان ظالموں سے بچا ۔دوسری دعا یہ مانگی ہے کہ یا اللہ میرا نصیب
اچھا کر ۔ تیسری دعا مانگی، یا اللہ میری نظر ٹھیک کر دے ۔ پھر میں نے اس عبادت
گاہ کی چھت کی طرف دیکھا تو اس میں سے تیز روشنیاں نکل رہی تھیں میں نے محسوس کیا
کہ بہت سارے لوگ بیٹھے ہیں لیکن وہ روشنیاں کسی کو نظر نہیں آتیں ۔ اللہ کی
مہربانی سے صرف میں دیکھ رہی ہوں۔
تعبیر: عبادت گاہ
کا تصور، آپ کا دماغ ہے عبادت گاہ کی دیواریں آپ کا ہاتھ ہے دیواروں پر تصویریں ۔
آپ کے ہاتھ میں دیکھا ہے جس کی طرف سے آپ فکر مند ہیں یعنی مستقبل کو اچھا اور
بہتر نہیں سمجھتیں۔ جبکہ یہ محض خیالی بات ہے کسی نجومی نے آپ کو کچھ بتا دیا ہے
تو اس پر بھی سو فیصد یقین نہیں کرنا چاہیٔے۔ ہاتھ میں لکیریں وقت اور عمر کے ساتھ
بدلتی رہتی ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.