Khuwaab aur Taabeer

گھوڑے پر سوار


نام شائع نہ کریں، شادمان۔ گھوڑے پر سوار اندھیرے میں کسی سنسان جگہ سے گزررہاہوں۔ کچھ دیر بعد پیچھے کی طرف سے ایک گھڑسوار آتا ہے جس نے کالے رنگ کی چادر چہرہ پر باندھی ہوئی ہے۔ چادر اور اندھیرے کی وجہ سے چہرہ نظر نہیں آتا۔ اس کے پاس تلوار تھی جس سے وار کرکے مجھے ماردیتا ہے۔

 

تعبیر: آپ نے کوئی کہانی پڑھی ہے، کوئی حرج نہیں سب پڑھتے ہیں لیکن کہانیاں ایسی پڑھنی چاہئیں جن میں اخلاقیات اور محبت کے تصورات زیادہ ہوں۔ ایسی کتابیں نہیں پڑھنی چاہئیں جن میں ذہنی الجھاؤ ہو۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ                 2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.