Khuwaab aur Taabeer
نام شائع
نہ کریں، لاہور۔ سسرال جاتی ہوں۔ گھر کے اندرچھوٹے کمرے کے آگے بڑا کمرا ہے۔
شوہر اور ان کے بھائیوں کااپنے والد صاحب
کے ساتھ اختلاف چل رہا ہے۔ میں شوہر کو منع کرتی ہوں۔ پھر سمجھانے کے لئے شوہر کو
چھوٹے کمرے میں بلاکرلاتی ہوں ۔ شوہر سے بات کے دوران ہائے کی آواز آئی۔ بھاگ کر
بڑے کمرے میں گئے تو دیکھا دیور نے سسر
صاحب پر ہاتھ اٹھادیا۔ شوہر بہت پشیمان ہوکر کہتے ہیں جس طرح میں نے اپنے باپ کے
ساتھ کیا میری اولاد بھی—
تعبیر: گھر
میں اختلافِ رائے زیادہ ہے۔ بات بے بات غصہ آتا ہے۔ خواب کے اجزائے ترکیبی نہایت
پریشان کن ہیں۔ اگر گھر والوں نے اپنی اصلاح نہیں کی، خودسری اور غصہ ختم نہیں ہوا
تو خدانخواستہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ گھر میں حسنِ اخلاق کا بطور خاص خیال
رکھیں۔ ایسے کھانے استعمال نہ کریں جن سے غصہ میں اضافہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن
پاک میں ارشاد فرمایا ہے:
''
جو غصہ کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں— ایسے نیک لوگ اللہ
کو پسند ہیں''۔ (اٰل عمران: ١٣٤)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.