Khuwaab aur Taabeer

گھر جانے کی ضد کی


ربیعہ حبیب، کراچی: ایک چھوٹی بچی نے لیکچر ہال سے باہرآکر گھر جانے کی ضد کی۔ میں نے کہا، اپنے استاد سے پوچھو۔ ہم بزرگ استاد کے پاس گئے تو بچی نے کہا کہ گھر جاکر واپس آجاؤں گی۔ انہوں نے متانت سے جواب دیا کہ گھر جانا منع ہے اور وہاں سے چلے گئے۔

 تعبیر: اللہ نےآسودگی کا انتظام کیا ہے۔ اگر اس میں کمی ہوجائے اور ذہن پر بوجھ محسوس ہوتو وہ چیز خواب میں آکر گزر جاتی ہے۔ قدرت نے آدمی کو خوش رکھنے کے لئے نظام قائم کیا ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے، خوش رہو اور خوش ہوکر کھاؤ پیو۔ مطلب یہ ہے کہ راضی برضا رہو۔ آدمی کہتا ہے کہ سب کچھ قدرت کرتی ہے لیکن یہ زبانی کلامی بات ہے۔ آدمی دنیاوی چکاچوند میں اور دنیاوی معاملات میں، اس میں شادی بیاہ اور اولادسب شامل ہیں، اپنے بنائے ہوئے پروگرام کو اہمیت دیتا ہے۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ پسندنا پسند، فرصت یا عدم فرصت یا والدین کی مصلحتوں کی وجہ سے جو کام وقت پر ہونا چاہئے، وہ نہیں ہوتا۔ نتیجے میں وقت گزرجاتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.