Khuwaab aur Taabeer

گولیاں برس رہی ہیں


نام شائع نہ کریں۔ دیکھا کہ ایسا ہیلی کاپٹر گولیاں برسا رہا ہے جو جنگی نہیں ہے۔ کافی نقصان ہوا۔ پھر دیکھا ایک آدمی بڑی سی بندوق سے گولیاں چلارہا ہے۔ میں اپنے بچاؤ کے لیے دیوار کی آڑ لیتا ہوں جہاں دو افراد مزید موجود ہیں۔ ایک آدمی سے کہتا ہوں دوسری طرف چلے جاؤ کہیں وہاں سے حملہ نہ ہوجائے مگر وہ شخص اس طرف نہیں جاتا۔

 

 

تعبیر: دماغ میں جس قسم کے خیالات کا ہجوم رہتا ہے وہ مختلف شکلیں بنا کر خواب میں نظر آجا تے ہیں ۔ ڈاکٹر سے رجو ع کریں ۔بلڈ پر یشر چیک کر یں اور ملا وٹی کھانوں سے پر ہیز کر یں ۔ نا قص نمک اور مسالے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں ۔ سونے سے پہلے تین دفعہ آیة الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کر یں ۔ ضروری ہے کہ پانچ وقت نماز کی پا بندی کر یں اور فجر کی باجماعت نماز کے بعد 40 منٹ تک سیر کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.