Khuwaab aur Taabeer

گوشت کے ٹکڑے


پر سوں رات ڈھائی بجے کے قریب شب میں یہ خواب دیکھا کہ میرے سامنے بہت سارا گوشت رکھا ہوا ہے اور میں گوشت کے ٹکڑے بھون رہی ہوں اور ایک لڑکی جو آج سے چار پانچ سال پہلے میری د وست تھی میرے پہلو میں بیٹھی ہوئی ہے اور ہنس ہنس کر باتیں کررہی ہے بے حد خوش ہےا ور کہتی ہے کہ بڑا مزا آئے گا ۔

تعبیر :  غلط قسم کی ہمجولیوں کے ساتھ ہم نشینی اور تعلقات کم سے کم کر دیجئے ۔ بلکہ ترک کر دیجئے ۔ بیماری ، کمزوری ، ذہنی الجھن اور پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔ خوش رہنے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر نے کے طریقہ خود بخود نکل آئیں گے ۔

تجزیہ :اخلاق اجازت نہیں دیتا کہ آپ کے خوابوں کا تجزیہ کیا جائے ۔ امید ہے کہ آپ سمجھ گئی ہوں گی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.