Khuwaab aur Taabeer

گنبد خضرا کی جھلک


 کراچی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ ہیں۔ ان میں، میں بھی ہوں۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک لڑکی آتی ہے جس کی عمر پندرہ یا سولہ سال ہو گی۔ جس جگہ ہم بیٹھے ہوئے ہیں اس جگہ ہمارے سامنے ایک کمرہ ہے۔ وہ لڑکی اس کمرے کو آکر کھولتی ہے اس کمرے میں ہلکا ہلکا اندھیرا ہے۔ جیسے ہی وہ لڑکی کمرے کا دروازہ کھولتی ہیں ہمیں اس کمرے میں گنبدِ خضراکی ہلکی سی جھلک نظر آتی ہے۔ گنبدِ خضرا کی جھلک دیکھتے ہی میرے جسم میں خوشی کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے۔ اور میں فوراً درود شریف پڑھنے لگتی ہوں۔

 تعبیر: اس قسم کے خواب درود شریف کے ورد کی برکت سے نظر آتے ہیں۔ درود شریف اور زیادہ اہتمام سے پڑھیے ۔انشاء اللہ آپ کو سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت نصیب ہو جائے گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.