Khuwaab aur Taabeer

گرانے والا نظر نہیں آیا


تجمل حسین۔  یہ خواب کچھ عرصہ پہلے دیکھا۔ ایک دوست کے ساتھ خالی گھر کے سامنے سے گزر رہا ہوں۔ خیال آیا کہ گھر اندر سے دیکھنا چاہئے ۔ کھڑکی سے جھانکا& ایک کمراہے جس کے تمام دروازے بند  ہیں مگر اچانک سارے دروازے کھل جاتے ہیں۔ دو مسہریاں چھت سے اترتی ہیں جن پرچند مہینوں کی عمر کے دو بچے لیٹے ہیں۔ واقعات کو دیکھ کر احساس ہوا جیسے کسی جادوگر کا گھر ہے۔ خیال ذہن میں آیا ہی تھا کہ کسی نے ہمیں گرادیا، گرانے والا نظر نہیں آیا۔عرض ہے کہ خواب میں واقعات کا تجزیہ وتعبیر بتادیجئے۔

 

تعبیر:  خواب میں ظاہر ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی اہم بات خاندان میں اختلاف     کا سبب بنی ہوئی ہے اور آپس میں تعاون کا فقدان ہے۔ضروری ہے کہ مل کر ایک متفقہ فیصلہ کیا جائے  وگرنہ نااتفاقی بڑھنے کا خدشہ ہے جس سے نقصان ہوگا۔جو وقت خواب میں گزرا ہے اس میں اس بات کااشارہ ہے کہ سال پورا ہونے سے پہلے اس خواب کی تعبیر سامنے آنی چاہئے۔

 

تجزیہ:  غیر مرئی طور پر کسی کا زمین پر گرادینا پریشانی اور نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔خالی گھراوردروازے خودبخودکھلنااختلاف کا خاکہ ہے جس نے خاندان والوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔چھت سے مسہریوں کا نمودار ہونا، جادوگر کا خیال آپ کے مطالعاتی ذوق کا مظہر ہے۔ طلسماتی کہانیاں جن میں پریوں ، جنات اور جادوگروں  کا ذکر ہوتا ہے، آپ شوق سے پڑھتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.