Khuwaab aur Taabeer

گاڑی


کراچی:    خواب میں دیکھا کہ جس بس میں سفرکررہا ہوں، اسے چچا جان چلارہے ہیں۔ انہیں غلط گاڑی چلاتے ہوئے دیکھ کرکہتا ہوں کہ حادثہ پیش آسکتاہے، گاڑی میں چلاؤں گا۔ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتا ہوں تو گاڑی بےقابو ہوکر کھیتوں میں چلی جاتی ہے جس سے کئی لوگوں کی موت واقع ہوتی ہے اور متعدد زخمی ہوجاتے  ہیں۔تھوڑی دیر بعد گاؤں کے ذمہ دار افراد آکر کہتے ہیں کہ آپ نے ہمارے لوگوں کو مارا ہے، ہم آپ کونہیں چھوڑیں گے۔ پھر مجھے نام سے مخاطب کیا جاتا ہے اور دور پھینک کر مجھ پر گاڑی چڑھادی جاتی ہے جس سے شاید میری موت واقع ہوجاتی ہے۔

 تعبیر: اچھا لٹریچر پڑھنے کی ضرورت ہے۔   غیر اخلاقی  عمل سے پرہیز اور پانچ وقت نماز کی پابندی کیجئے۔ وضو بے وضو یا حی یا قیوم پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.