Khuwaab aur Taabeer
شمیم
جہاں، حیدرآباد۔ خواب دیکھا کہ کوئی آیا ہے۔ میں نے دروازہ کھولا تو ایک گائے
اندر آنے کی کوشش کررہی تھی۔ میں نے دروازہ بند کردیا گائے وہاں سے چلی گئی۔ اللہ
کا شکر ہے۔ مجھے اکثر خواب میں بچے نظر آتے ہیں۔ میاں اور بیٹی کو گھر میں کوئی
کالی چیز جاتے ہوئے نظر آئی۔
تعبیر: جگر اور نظام ہضم میں خرابی ہوسکتی ہے۔ ضروری
ہے کہ ہوشیار معالج کے مشورہ سے ٹیسٹ کرائیں۔ کھانوں میں بدپرہیزی ہوتی ہے، مصالحے
اور چکنائی ناقص استعمال ہوتے ہیں برتن دھلنے میں چکنائی رہ جاتی ہے جس سے جراثیم
پیدا ہونے کے آثار ہیں۔برتن دھونے کے بعد دھوپ میں سکھائے جائیں۔ گھر میں صفائی
کا معیار نہ ہونے کے برابر ہے۔ بیٹی اور شوہر بازار سے جو کھانے کھاتے ہیں ان میں
نمک کی زیادتی ہے جس سے پرہیز لازمی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.