Khuwaab aur Taabeer

گائے


و۔خ، کراچی: چند روز سے خواب میں مسلسل گائے دیکھ رہا ہوں۔کبھی اسے کہیں لے گیا،کبھی پیار کیا، کبھی کھونٹے سے باندھا  یا  قصائی کے پاس لے گیا ۔ یہ بھی دیکھا کہ گائے  بھاگ گئی ہے، اسے پکڑنے کے لئے  دوڑتا ہوں ۔

تعبیر:  اﷲ تعالیٰ آپ کو برکت  عطا فرمائے  اور  دینِ اسلام پر صدق ِدل سے عمل کر نے کی توفیق  دے، آمین۔  آپ نے جو  خواب  دیکھا ہے  اس کی تعبیر یہ ہے  کہ گھر میں  بیماریوں  کا  بسیرا ہے اور گھر میں  صفائی کم ہوتی  ہے، واﷲ اعلم ۔ حسبِ استطاعت صدقہ خیرات  کریں۔ گھر میں  صفائی کا معیار اچھا کریں۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.