Khuwaab aur Taabeer
مسز نسیم، ملیر۔ گھر کے ڈرائنگ روم میں شہد کی مکھی جیسے کچھ کیڑے موجود ہیں جن کا پچھلا حصہ زیادہ لمبااور سفید ہے۔خالہ اور والدہ کمرے میں موجود ہیں۔ باہر گلی میں کیڑے بھرے ہوئے ہیں اور آہستہ آہستہ گھر میں داخل ہورہے ہیں۔ جب میں کمرے میں آتی ہوں تو ایک کیڑا میرے الٹے ہاتھ پر کلائی پر بیٹھ جاتا ہے۔ ہاتھ پر مچھر مار اسپرے کرتی ہوں تو وہ اڑنے لگتا ہے مسلسل اسپرے کرتےہوئے دیکھتی ہوں کہ وہ چوزے کی مانند اڑرہا ہے۔کمرے سے باہر جاتی ہوں تو ایک ایک کرکے کافی کیڑے میرے اوپر آنے لگتے ہیں اور میں مسلسل اسپرے کرتی ہوں۔ایک کالی اور بھوری بلی سے گھبراکر مما، بابا کے کمرے میں باتھ روم کی طرف بھاگتی ہوں کہ نہانے سے یہ کیڑے اترجائیں گے لیکن ہاتھ پاؤں مارنے سے بھی دروازہ نہیں کھلتا۔ الماری کے اندر کونے میں تھیلا رکھا ہے جس میں سے کبوتر نکل کر اڑا اور واپس چلا گیا۔سوچ رہی ہوں کہ یہ کہاں سے آگیا۔
تعبیر: خواب پیچیدہ خیالات پر پھیلا ہوا ہے۔ زندگی بے ترتیب ہے۔ صفائی کا فقدان ہے۔ آپ کے لئے انتباہ ہے کہ صفائی ستھرائی کواہمیت دیں، صفائی نصف ایمان ہے۔ سفید کبوتر کو دیکھنا اور گھر سے چلے جانا اس طرف اشارہ ہے کہ گھر میں غیبت ہوتی ہے اور فضول باتوں میں وقت ضائع ہوتا ہے۔ وقت ضائع ہوتا رہا تو اللہ نہ کرے کوئی بڑی پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اور آپ کو پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.