Khuwaab aur Taabeer

کیڑے ہاتھوں پر چل رہے ہیں


نا ہید نور، کر اچی ۔ دیکھا کہ چھوٹے سفید کیڑے ہاتھوں پر چل رہے ہیں جن کو میں ہٹا رہی ہوں اور آنکھ کھل گئی۔ دوبارہ خود کو دلہنوں والا جوڑا پہنے دیکھا۔

 

تعبیر : آپ کے اندر ذہنی انتشار بہت زیادہ ہے ۔ انتشار کی وجہ الٹے سیدھے خیالات آنا ہے۔ یقین کی دنیا کے خلاف زندگی گزر رہی ہے جب کہ یقین ہی زندگی ہے ۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم پڑھیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.