Khuwaab aur Taabeer
نام پتہ شائع
نہ کریں۔خواب میں نیند سے بیدار ہوا تو دیکھاکہ کسی نے میری شہادت کی انگلی کا اوپری
پور، تین عمودی حصوں میں کاٹ کر اس میں آٹھ کیلیں ٹھونکی ہیں۔ انگلی پوری ہے لیکن جہاں
اوپر سے کٹی ہوئی ہے وہاں کیلیں نظرآرہی ہیں۔ تکلیف کا احساس نہیں ہے۔ اطراف سے دو
کیلیں کھینچ کر نکالتا ہوں وہ آرام سے نکل گئیں لیکن انگلی کے اندر والی کیلیں دیوار
میں کیل کی مانند ہیں۔ کیلیں نکلوانے کے لئے گیا تو انگلی اوپر سے بند ہو گئی۔ دبایاتاکہ
انگلی کا منہ کھل جائے اور ڈاکٹر کو دکھا کر وہ کیلیں نکلوالوں ۔ دبانے سے خون نکلنے
لگالیکن یہ بات ذہن میں ہے کہ انگلی کا منہ کھلے گا تو اندر کیلیں نظر آئیں گی ۔
تعبیر : صاحب خواب کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے ۔ دل آزاری یا غیبت اور وسوسوں
سے پر ہیز کرنا چاہئے ۔ اکثر لوگ شکایت کر تے ہیں کہ انہیں خیال آتا ہے ہمارے اوپر
کسی نے جادو کروادیا ہے۔ بہنیں شکا یت کرتی ہیں کہ ہمارے اوپر کالا جادو کردیا ہے ۔
یہ عمل عقیدے کی کم زوری ہے ۔ چاروں قل پڑھ کر سوتے وقت دم کرلیا کریں اور صبح فجر
کی نماز کے بعد چاروں قل پڑھ کر پانی پر دم کریں۔ شمال رخ کھڑے ہو کر تین گھونٹ میں
پانی پی لیں۔ انشاء اللہ وسوسوں سے نجات مل جائے گی ۔ سونے سے پہلے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ
کریں اور سوجائیں ۔کسی کی غیبت نہ کریں جہاں غیبت ہو وہاں سے اٹھ آئیں ۔ جب غیبت سنیں
یا آپ سے غیبت ہو جائے تو وضو کر کے استغفار پڑھیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.