Khuwaab aur Taabeer

کھجوروں کا باغ دیکھا


 نیاز احمد ، پشاور۔ کھجوروں کا باغ دیکھا جس کے دروازہ سے ملحق کھجوروں کی بڑی دکان پرمختلف کھجوروں کے الگ الگ ڈھیر سجے ہوئے ہیں۔ باغ کے مالک دو تھیلے دے کر کہتے ہیں جتنی چاہے کھجوریں لے لو۔ ایک تھیلا سفید جب کہ دوسرا کریم رنگ کا ہے۔ جو کھجوریں میں نے پہلی دفعہ دیکھیں ان کو سفید تھیلے میں اوردیکھی بھالی کھجوریں دوسرے تھیلے میں ڈال دیں۔ پہلے تھیلے میں تقریباً آدھا کلو اور دوسرے میں دو کلو کھجوریں ہوں گی۔

وہ صاحب تھیلوں کو دیکھ کرمسکراتے ہیں اور دو مزید تھیلے کسی کو دے کر کہتے ہیں کہ کھجوروں سے بھر کر ان کو دے دو۔ پھر وہ چلے جاتے ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ صاحب میرے اوپر اتنے مہربان کیوں ہیں، ان سے توکبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

 

تعبیر : الحمدللہ آپ کا خواب مبارک ہے ۔ انشاء اللہ جس طر ح آپ نے دیکھا ہے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں حاضری نصیب ہو گی ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو، آپ کی رفیقہ ٔ سفر کو شاد کام کر یں ، اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے ۔آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2018ء)

مبارک خواب

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.