Khuwaab aur Taabeer
(۲) میرے سوتیلے والد نے سگریٹ پی کر پھینکنا چاہا، اس سگریٹ کا
ٹکڑا میرےجمپر کے دامن پرآکر ٹکڑایا جس کی وجہ سے میرے جمپر میں آگ لگ گئی۔ میں نے
اس کو دبا کر بجھا دیا ۔مگر ایک بہت بڑا سوراخ جل جانے کی وجہ سے ہو گیا۔ میں سوچ
رہی ہوں کہ میری کیسی عمدہ نہیں قمیص جل گئی ہے۔ ابھی تو میں نے پوری طرح سے پہنی
بھی نہیں تھی۔
تعبیر:اور وہ آپ کے اس عمل سے خوش
ہیں ۔دوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے رشتہ میں رکاوٹ پیش آئے گی جو روحانی
علاج کے عمل سے انشاءاللہ دور ہو جائے گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.