Khuwaab aur Taabeer
محمد اسلم ۔ گھر والوں نے دیگچی قلعی کرانے کے لئے دی ۔ قلعی گر نے دیگچی چھپا
لی اور واپس دینے سے انکار کر دیا ۔ میں نے قلعی گر سے کہا میں اپنے تایا زاد
بھائی کو لے کر ابھی آتا ہوں ۔ گھر گیا تو والدہ نے مجھے ’’آم‘‘ دئیے اور کہا جاکر
اپنی بھابھی کو لے آ۔ میں بھابھی کے میکے گیا تو یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ بھائی
بہت کمزور اور بیمار ہیں ۔ بھابھی کو آم دئیے اور ان سے اپنے گھر چلنے کی درخواست
کی ۔ بھابھی میرے ساتھ چلی آئیں ۔ پھر دیکھا کہ میں ایک ہنڈیا لئے جارہا ہوں اور
میرے کپڑے پر کالے داغ پڑ گئے ۔
تعبیر : خواب دیکھنے سے پہلے مٹھاس کی کثرت استعمال سے سودادی مرض پیدا ہوا ہے ۔ اس
کا مکمل علاج نہیں کرایا گیا ۔ کبھی وہ زور پکڑ جاتا ہے اور کبھی کم ہوجاتا ہے ۔
آئندہ جب مرض نمایاں ہو تو لگ کر مکمل علاج کرانا ضروری ہے تاکہ اس سے ہمیشہ کے
لئے چھٹکارا مل جائے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.