Khuwaab aur Taabeer

کنواری بیٹی کا بچہ پیدا ہوا ہے


نوروز بیگم، کراچی۔ میں اور میری بیٹی بہت اداس ہیں ۔اداسی کی وجہ یہ ہے کہ اسپتال میں میری کنواری بیٹی کا بچہ پیدا ہوا ہے۔ میں اور میرے شوہر بہت افسردہ ہیں۔ کچھ بزرگ عورتیں اور مرد آئے ہیں اور مجھے اس بچہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔ مٹھائی بھی ساتھ لائے ہیں۔ میں ایک بزرگ خاتون سے پوچھتی ہوں کہ کیا اس طرح بھی بچے ہوتے ہیں ۔ وہ کہتی ہیں ہاں ہو جاتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

 تعبیر: آپ کی بیٹی کو علمی میدان میں کامیابی ہوگی اور اس کا نام روشن ہوگا ، خواب مبارک ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.