Khuwaab aur Taabeer
انیس فاطمہ بھٹی، راولپنڈی۔ میں کمرے میں
کھڑی ہوئی ہوں کہ ایک عورت برقعہ اوڑھے ہوئے مگر لیٹے لیٹے زمین پر گھسٹتی چلی آ
رہی ہے۔ اس کا رنگ جیسے دھوپ میں جھلساہوا ہےاور چہرہ شنا سا لگتا ہے جب وہ نزدیک
آتی ہے تو میں امی کہہ کر لپٹنے لگتی ہوں مگر وہ عورت ایک دم کھڑی ہو کر مجھے بہت
بری طرح نوچنے لگتی ہے۔ میں بچاؤ کے لئے چیختی ہوں گھر والےا کھٹے ہو جاتے ہیں
جلدی سے عورت کو پکڑتے ہیں اور ایک کمرے میں بند کر دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ تمہاری
امی پاگل ہو گئی ہیں مگر میرا دل بار بار چاہتا ہے کہ میں اپنی امی کو دیکھوں مگر جب
بھی کھڑکی سے جھانکتی ہوں وہ میری طرف جارحانہ انداز سے جھپٹتی ہیں۔ حیرت کی بات
یہ ہے کہ گھر والوں کو کچھ نہیں کہتیں۔ گھر والے کہتے ہیں کہ ان کے سامنے تم مت آؤ
تمہیں دیکھ کر ہی انہیں دورہ پڑتا ہے۔
تعبیر : والدہ کو کمرہ میں بند کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ وفات
پا چکی ہیں۔(واللہ اعلم ) کمرہ قبر کا تمثل ہے ) ذہنی توازن قائم نہ ہونا اس طرف
اشارہ ہے کہ وہ تکلیف میں ہیں آپ کی طرف جارحانہ انداز میں جھپٹنا یہ ظاہر کرتا ہے
کہ انہوں نے آپ سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں وہ آپ نے پوری نہیں کیں۔ گھر
والوں کا یہ کہنا کہ تم سامنے نہ جاؤ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ سے حق تلفی ہوتی ہے آپ
کو چاہیٔے کہ آپ اپنی والدہ صاحبہ کے لئے کلمہ طیبہ کا ختم کرائیں۔ اور ان کی روح
کو ثوا ب پہنچانے کے لئے غریبوں کو کھانا کھلائیں ا۔ اگر آپ سے نمازیں قضا ہو ئی
ہیں تو ان کا کفارہ ادا کریں اور ایسی کوئی بات نہیں کریں کہ جس بات سے انہیں
تکلیف پہنچے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.